Header Ads Widget

Responsive Advertisement

آپ کے گھر کی گلیاں ٹیڑھی ہیں اس وجہ سے ہم رشتہ نہیں کرسکتے

 


ام طور پر ہمارے معاشرے میں لڑکی کے حوالے سے یہ تاثر عام ہے کہ اس کو دیکھنے کے لیے آنے والی لڑکے کی ماں اور بہنیں معمولی وجوہات کی بنیاد پر رشتے سے منع کر دیتی ہیں مگر ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا ہے بلکہ اس معاملے میں لڑکے بھی اتنے ہی معصوم ہوتے ہیں جتنی کہ لڑکیاں معصوم ہوتی ہیں- اس حوالے سے ہم نے جب مختلف لڑکوں سے یہ دریافت کیا کہ ان کو لڑکی والوں نے کن وجوہات کی بنا پر رشتہ دینے سے منع کیا تو ان کے

جوابات نہ صرف حیران کرنے والے تھے بلکہ وہ لڑکوں کو بھی معصوم ثابت کرنےکے لیے کافی تھے-

 

1: گلیاں ٹیڑھی ہیں

جب ایک لڑکے سے اس کے رشتے کے انکار کی وجوہات پوچھی گئیں تو اس حوالے سے اس کا جواب بہت ہی حیرت انگیز تھا- اس کا کہنا تھا کہ اس کے رشتے سے اس لیے انکار کر دیا گیا کہ اس کا گھر جس جگہ تھا وہاں کی گلیاں ٹیڑھی تھیں- اس وجہ سے لڑکی والوں نے اپنی بیٹی دینے سے منع کر دیا جب کہ اس کا مزيد یہ بھی کہنا تھا کہ اب وہ نیویارک میں رہتا ہے جب کہ اس لڑکی کا اب تک رشتہ کہیں بھی نہیں ہو سکا ہے-


2: سرکاری نوکری نہیں ہے

ہر لڑکی کے والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کا رشتہ ایسے لڑکے کے ساتھ ہو جو معاشی طور پر مستحکم ہو مگر اس کے لیے سرکاری نوکری کی شرط رکھنا عجیب ہی لگتا ہے- مگر اس کے باوجود کافی لڑکوں کے رشتوں سے اس لیۓ بھی انکار ہو جاتا ہے کہ ان کے پاس سرکاری نوکری نہیں ہوتی ہے-

 



3: لڑکا موٹا ہے

عام طور پر موٹی لڑکیاں اس بات کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ لڑکے کی ماں ان کو اس لیے رشتے سے منع کر کے چلی جاتی ہے کہ لڑکی ابھی اتنی موٹی ہے تو شادی کے بعد کتنی موٹی ہو جائے گی- مگر ایک لڑکے کا یہ کہنا تھا کہ اس کے رشتے سے اس کے ہم زلف نے صرف اس لیے انکار کروا دیا کہ لڑکا موٹا ہے اور اگر کبھی جھگڑا ہوا تو یہ بھاری پڑ سکتا ہے-


4: لڑکا بھائیوں میں چھوٹا ہے

ایک لڑکے کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے رشتے سے انکار اس وجہ سے کر دیا گیا کہ وہ اپنے بھائيوں میں سب سے چھوٹا تھا تو لڑکی والوں کو یہ محسوس ہوا کہ ساری جائیداد تو بڑے بھائيوں کے حصے میں چلی جائے گی اور چھوٹے بھائی کو کچھ بھی نہیں ملے گا- اس وجہ سے اس لڑکے کے ہاتھ میں اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں دینا چاہیے-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے