Header Ads Widget

Responsive Advertisement

65فیصد پاکستانی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے خوش

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ بات درست ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ روزگارہو یا کاروبار ، ہر کوئی روہی رہا ہے لیکن ایک سروے میں عوام نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کردیا ہے۔گیلپ سروے میں ایک ہزار پاکستانیوں سے ان کی رائے معلوم کی گئی ۔

یہ سروے 09 اکتوبر سے 02 نومبر 2020 کے درمیان کیا گیا۔گیلپ پاکستان کے سروے میں 65 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا کہا جبکہ25 فیصد نے ناراض ہونے کا بتایا، 8 فیصد نے درمیانہ مؤقف اختیار کیا جبکہ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔گیلپ پاکستان نے 65 فیصد خوش پاکستانیوں میں سے 25 فیصد ناراض پاکستانیوں کو نکال کر پاکستانیوں میں خوشی کا نیٹ اسکور 40 فیصد بتایا ۔ریسرچ کمپنی کے مطابق پاکستانیوں میں خوشی کا نیٹ اسکور پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں یعنی 2016 میں 71 فیصد کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے